حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا قوی امکان

اسلام آباد (رم نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا اگلا اور انتہائی اہم دور آج قومی اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں منعقد ہوگا۔ اس ملاقات میں فریقین کے درمیان اہم امور پر حتمی فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنا مؤقف دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ احتجاج اور انتشار کے ذریعے کوئی رعایت نہیں مل سکتی۔ مذاکرات کے اس سیشن میں لانگ مارچ کے فیصلے، سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ کے مطالبات پر اہم پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔