اسلام آباد (رم نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 سے 5 اکتوبر 2026 تک کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا