پیرس (رم نیوز) فرانس میں تعلیمی معیار کی پستی اور سکولوں کی خراب حالت کے خلاف نکلنے والے ہزاروں طلبا کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں جاری اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے 700 سے زائد سکولوں کا نظام معطل اور متاثر ہوا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر آگ جلانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ قانون شکنی اور پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 1,747 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ بچوں کی موجودگی اور خستہ حال عمارات نے ان کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، اور حکومت ان بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
فرانس میں تعلیمی بحران پر طلبا کا شدید احتجاج، پولیس سے جھڑپوں کے بعد 1,700 سے زائد افراد گرفتار