ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز)ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔