مشکل یا آسان راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ اب تہران کو کرنا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے دو راستے موجود ہیں، جن میں سے ایران کو خود ایک مشکل یا آسان راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اوہائیو کے شہر وینڈالیا میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے انھیں ایک اہم فیصلہ کرنا ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سخت امریکی اقدامات اور پابندیوں کے نتیجے میں ایران اس وقت شدید کمزور ہو چکا ہے اور اس نے مبینہ طور پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اپنے تمام منصوبے ترک کر دیے ہیں۔