ناگویا(رم نیوز) جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2026 ایک شاندار اور رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ میگا ایونٹ میں روایتی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز حاصل کیے اور میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔دوسری جانب، ایونٹ کے میزبان جاپان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جنوبی کوریا 39 گولڈ، 43 سلور اور 68 برانز میڈلز سےتیسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان کی کارکردگی: ایشین گیمز کے اس ایڈیشن میں پاکستان کا دستہ مجموعی طور پر 10 میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا، جن میں 2 سلور اور 8 برانز میڈلز شامل ہیں۔ ان نتائج کے ساتھ پاکستان 29ویں پوزیشن پر رہا۔
ایشین گیمز 2026 اختتام پذیر، چین نے میدان مار لیا، پاکستان 29ویں نمبر پر رہا