اسلام آباد(رم نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین سے دوسری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق عازمین 5 سے 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کر دیے جائیں گے۔
سرکاری حج سکیم، دوسری قسط کی وصولی شروع، میڈیکل سرٹیفکیٹ لازم