پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ذرائع کے مطابق 1200 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس گر کر 1 لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔