برازیلیا(رم نیوز) برازیل کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کسی حتمی فیصلے کے بغیر تمام ہو گیا ہے کیونکہ کوئی بھی امیدوار کامیابی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس صورتحال کے بعد اب موجودہ صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا اور سینیٹر فلیویو بولسونارو کے درمیان 25 اکتوبر کو فیصلہ کن مقابلہ (رن آف) ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق، پولنگ کے پہلے مرحلے میں فلیویو بولسونارو نے برتری حاصل کرتے ہوئے تقریباً 5 کروڑ 58 لاکھ ووٹ حاصل کیے، جبکہ صدر لولا ڈا سلوا کے حصے میں قریباً 5 کروڑ 32 لاکھ ووٹ آئے۔
صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ بے نتیجہ، لولا اور فلیویو بولسونارو کے درمیان رن آف 25 اکتوبر کو ہوگا