کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں درج ذیل تبدیلیاں ہوئی ہیں۔فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونا1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔فی تولہ چاندی 66 روپے مہنگی ہو کر 6588 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کے اضافے کے بعد 4150 ڈالر پر بند ہوا۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ