ریاض(رم نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو فوری طور پر فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض میں ہونے والے کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا حصہ ہے۔ فریقین نے سعودی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کی علاقائی سالمیت اور دفاع کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔
مکہ دفاعی اتحاد: سعودی عرب کی سلامتی کیلئے فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ