اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (رم نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر 6 سے 8 اکتوبر تک تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔