واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ گیسولین کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق آبنائے ہرمز سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس پر یوکرین کے حملوں سے ریفائنریز متاثر ہو رہی ہیں جس سے تیل کی فراہمی میں خلل پڑ رہا ہے، جبکہ کیلیفورنیا سمیت ڈیموکریٹ ریاستوں میں امریکی ریفائنریز کی بندش بھی اس قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
گیسولین مہنگی ہونے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس،یوکرین جنگ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ