پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر

کراچی ( کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اور زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈیکس میں اضافہ: مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 2288 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 867 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔