اسلام آباد(رم نیوز)سکیورٹی خدشات اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔عوامی مقامات اور شاہراہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسوں، ریلیوں، دھرنوں اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، مساجد، عبادت گاہوں، عدالتوں اور سرکاری اداروں کو پابندی سے مستثنا رکھا گیا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلوسوں ،ریلیوں پر پابندی