اسلام آباد (رم نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اہم دورے پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچ گئے ، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دفتر خارجہ آمد کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی، اور دیگر اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات