جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو یورینیم افزودگی روکنا ہوگی: امریکی نائب صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری سات ماہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کو 60 فیصد یورینیم افزودگی سمیت جوہری سرگرمیوں میں نمایاں کمی کرنا ہوگی۔ رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ زبانی یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ پر ماہانہ 3 ارب ڈالر کے اخراجات اور بڑھتی توانائی کی قیمتیں نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سیاسی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔