اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 395 روپے 85 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل سستا کر دیا گیا