ایتھنز(رم نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو علاقائی سلامتی، توانائی اور دفاعی تعاون پر مذاکرات کے لیے ایتھنز پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وہ یونانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ یونان کی جانب سے امریکی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے معاہدوں اور ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
مارکو روبیو سٹریٹیجک مذاکرات کے لیے یونان پہنچ گئے