ایران کی صورتحال انتہائی سنگین، وزیرِ تیل کا استعفیٰ معیشت کی تباہی کا ثبوت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید اقتصادی بحران اور انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، جہاں مہنگائی کی شرح تقریباً 300 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایک اور قیادت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ملک کی اصل باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے ایرانی وزیرِ تیل محسن پاک نژاد کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں معیشت اور تیل کا نظام باقی نہیں رہا۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے اور گزشتہ چند دنوں کے دوران لاکھوں بیرل تیل کامیابی کے ساتھ عالمی منڈیوں تک پہنچایا گیا ہے۔