اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کے پی میں دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا تاکہ وہاں بھی ترقی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہر قیمت پر روکیں گے، وزیراعظم شہباز شریف