امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر

دوحہ(رم نیوز)یقطر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں اور دونوں فریقین کے مابین پیغامات کا تبادلہ بلاتعطل جاری ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے شعبۂ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ قطر واشنگٹن اور تہران کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سفارتی کوشش کا مقصد ایسے عملی حل تک پہنچنا ہے جس پر آگے پیش رفت کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے تمام فریقوں کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی قابلِ قبول لائحہ عمل تلاش کیا جا سکتا ہے۔