وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پولینڈ کے وزیر کی ملاقات، غیر قانونی مائیگریشن روکنے کے لیے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز)فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے باعث یورپ جانے والی غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ پولینڈ نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔