کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 2,592 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 460 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ ،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا