اسلام آباد(رم نیوز) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی آج سے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیرِ خارجہ پاکستان اور بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔اس کے علاوہ وزرائے خارجہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی غور کریں گے۔
بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے