لندن(رم نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ (0.92 فیصد) اضافے کے بعد 101.51 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ (0.92 فیصد) بڑھ کر 90.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا، برینٹ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی