ایران اور قطر کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

دوحہ(رم نیوز) ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر اور قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ فریقین نے سکیورٹی، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ملاقات کا بنیادی مقصد ماضی کے سمجھوتوں پر عمل درآمد تیز کرنا ہے، جس کے لیے دونوں وزارتِ داخلہ کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔