اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، اور حکومت کی موجودہ توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جا سکتا ہے، لہٰذا کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی کو مزید بڑھایا جائے۔
معاشی بہتری کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب