کراچی (رم نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔500 سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا، جس کے ساتھ ہی مارکیٹ ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی اہم حد پر بحال ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 120 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا