امریکہ جلد ایران سے نکل جائے گا، تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جلد ایران سے نکل جائے گا جس سے تیل کی قیمتیں نمایاں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، البتہ وہ تہران کے ساتھ کسی قابلِ قبول معاہدے کے خواہاں ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے امریکی سرزمین پر ممکنہ حملوں کے خلاف سخت ردعمل دینے کا عزم بھی دہرایا۔