راولپنڈی (رم نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دہائیوں پرانے دفاعی تعلقات کے تحت پاکستانی فوجی دستے طویل عرصے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'مکہ معاہدے' کے تحت یہ دستے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جس سے دونوں برادر اسلامی ممالک کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق