پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول مہنگا اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول 396 روپے 65 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے تحت اس کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ کے نرخوں اور اوگرا کے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق تبدیل کی گئی ہیں۔