تہران (رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اس وقت ہمہ گیر جنگ کا سامنا ہے، تاہم قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے مذاکرات کے ساتھ ساتھ مزاحمت اور استقامت کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک وقار اور طاقت کی پوزیشن سے اپنے اہداف حاصل کرے گا۔ ایرانی صدر نے اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کو سب سے اہم شرط قرار دیا، اور پڑوسی ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔