اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کرنا ہے، جن کی آئینی مدت رواں ماہ کی 25 تاریخ کو مکمل ہو رہی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب