اسلام آباد (رم نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 6 سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے انہیں عالمی خدمات کے اعتراف میں 'نشانِ امتیاز' سے نوازا۔ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور فلسطین کی صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سیکرٹری جنرل نے امن مشنز میں پاکستان کے کلیدی کردار کی بھرپور تعریف کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان مکمل