پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط پر سٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام اور آر ایس ایف کے تحت جائزہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوگی۔ عالمی ادارے نے کٹھن بین الاقوامی حالات کے باوجود پاکستان میں معاشی استحکام، مہنگائی میں کمی (ستمبر میں 10.3 فیصد)، مضبوط ترسیلاتِ زر اور 21.5 ارب ڈالر تک پہنچنے والے زرمبادلہ کے ذخائر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی عمل کی تعریف کی ہے۔