بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد(رم نیوز)بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، جبکہ وہ پاک بحرین جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔