واشنگٹن(رم نیوز)"ایکسیوس" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ کارروائی کے وقت پر غور کے دوران پینٹاگون نے امریکی فوج کو ایران میں بڑے پیمانے پر عسکری کارروائیوں اور حملوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ممکنہ فضائی حملے نومبر کے اوائل میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات یا اس سے قبل شیڈول اسرائیلی انتخابات کے تناظر میں کیے جا سکتے ہیں، تاہم حتمی شیڈول اور فیصلے کا دارومدار صدر ٹرمپ کے آئندہ فیصلوں پر ہوگا۔
مڈ ٹرم انتخابات سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں نیا محاذ کھلنے کا خدشہ، امریکی فوج کو تیاری کا حکم