اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی کوششیں رنگ لے آئیں اور کراچی بندرگاہ (کے پی ٹی) سے یورپ کے لیے براہ راست شپنگ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے سات یورپی بندرگاہوں کے لیے ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے جبکہ معروف شپنگ لائن 'ایم ایس سی' نے بھی اپنی پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔
وزارتِ بحری امور اور چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد کے مطابق، اس سروس کی بحالی سے ٹیکسٹائل سمیت تمام برآمدی سامان کی ترسیل مزید تیز ہوگی، جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کو یورپی منڈیوں تک براہ راست اور قابلِ اعتماد رسائی حاصل ہوگی۔