کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے لیے آئندہ تین روز کی نئی موسمی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق شہر میں کل سے معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں تیز ہواؤں اور مرطوب موسم کی پیشگوئی