اسلام آباد (رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" پروگرام کے نفاذ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے تمام وزارتوں کو اپنے اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، اور تمام اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ دستیاب ہونے سے شفافیت کے ساتھ معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت