پاکستان سٹاک ایکسچینج، انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔ 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 441 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔