اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودیہ کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سعودی دفاعی فورسز کی جانب سے میزائل حملے ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حوثی ملیشیا کو فوری طور پر حملے بند کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ