تہران (رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور تہران آئندہ چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا۔ عباس عراقچی کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، اور ایران نے اپنی تجاویز کو "سات روزہ منصوبے" کا نام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد واشنگٹن کو حتمی جواب بھیج دیا جائے گا۔
مذاکرات، ایران آئندہ چند روز میں امریکی تجاویز پر حتمی موقف دے گا، عباس عراقچی