اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان اور بحرین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس آئندہ سال منامہ میں ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق، بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دورہ پاکستان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق