کراچی میں موسم خوشگوار، تیز ہواؤں اور بادلوں سے فضا میں خنکی

کراچی(رم نیوز)شہرِ قائد کا موسم ایک بار پھر انتہائی خوشگوار اور دلکش ہو چکا ہے۔ تیز سمندری ہواؤں کے ڈیروں اور جزوی طور پر ابر آلود مطلع نے فضا میں خنکی گھول دی ہے، جس سے شہریوں کو گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور ماحول خوش گوار رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سہانے موسم کی بدولت حبس کا نام و نشان مٹ چکا ہے اور شہر کا ماحول انتہائی پُرسکون اور دلکش بن گیا ہے۔