اسلام آباد (رم نیوز) جرمنی کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سلمان شریف نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خصوصاً اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے سلمان شریف کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خصوصی زور دیا کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کو بہترین قونصلر خدمات کی فراہمی پاکستانی سفارت خانے کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔