اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج کے منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 2.7 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ، جس میں ایک انڈر پاس اور انٹرچینج شامل ہے، ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ایک ہفتے میں تمام تجاوزات ختم کرنے اور سی ڈی اے حکام کو منصوبے میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم بھی دیا۔
محسن نقوی کا مارگلہ روڈ توسیع اور سنگجانی انٹرچینج کا دورہ، 31 دسمبر تک تکمیل کی ہدایت