پانامہ سٹی(رم نیوز) وسطی امریکہ کے ملک پانامہ میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد پانامہ، چلی، کولمبیا اور میکسیکو سمیت کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔10 کلومیٹر گہرائی والے اس زلزلے سے پانامہ کے کئی صوبوں میں بجلی معطل ہو گئی اور بین الاقوامی ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ حکام نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پانامہ میں زلزلہ ، متعدد ممالک میں سونامی کا الرٹ