علاقائی سفارت کاری کو کشیدگی کے خاتمے کا ذریعہ بنایا جائے:ایرانی صدر مسعود پزشکیان

تہران(رم نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ترکمانستان میں سی آئی ایس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سفارت کاری کو محض اجلاسوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے ، اسے بحران کے حل اورکشیدہ صورتحال کی روک تھام کا مؤثر ذریعہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے "سی آئی ایس پلس ایران" کے نام سے ایک نئے تعاون کے فارمیٹ کی تجویز بھی دی ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان آبنائے ہرمز کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے تجاویز کا تبادلہ جاری ہے۔